غلطی سے سرحد پار کرنے والا 15 سالہ نوجوان پاکستان کے حوالے
اشفاق علی 2017 میں ناراض ہوکر گھر سے نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا
بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 15 سالہ نوجوان کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر پاکستان کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 15 سالہ اشفاق علی بھمبر آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جو 5 مئی 2017 میں اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا، اشفاق علی کو سینٹرل جیل امرتسرمیں رکھا گیا جہاں سے رہائی کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ اشفاق علی کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے اہم کردارادا کیا ہے۔
واضع رہے کہ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن متعدد بار اس بات کا اعادہ کرچکے ہیں کہ پاکستا ن اوربھارت کی جیلوں میں قید خواتین ، 70 سال سے زائدعمر کے بزرگوں ، بچوں اور ذہنی معذور قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اشفاق علی کی رہائی بھی انہیں کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔