بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں پنجاب اول اور بلوچستان دوئم

سندھ میں 61 ارب 55 کروڑ کی بلنگ کے جواب میں 37 ارب 16 کروڑ روپے وصول ہوئے

سندھ میں 61 ارب 55 کروڑ کی بلنگ کے جواب میں 37 ارب 16 کروڑ روپے وصول ہوئے

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے گزشتہ مالی سال کے دوران ملک بھرکے صارفین کی جانب سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے متعلق رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو ارسال کردی ہے جس کے تحت پنجاب کے صارفین گزشتہ مالی سال کے دوران بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے حوالے سے سرفہرست رہے، بلوچستان دوسرے نمبرپررہا۔

نادہندگان میں 23 ارب روپے کے ساتھ خیبر پختونخوا پہلے نمبر پر ہے،ملک میں30 ارب کے نادہندگان کی بجلی صرف کاغذوں میں منقطع کی گئی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2011-12ء کے دوران چاروں صوبوں میں 6 کھرب 52 ارب 68 کروڑ 86 لاکھ 90 ہزار روپے کی بلنگ کی گئی جس میں سے 85 ارب 83 کروڑ 20 لاکھ 30 ہزار روپے وصول نہیں ہوئے ۔پنجاب سے اس عرصے کے دوران 4 کھرب ' 77 ارب 51 کروڑ چار لاکھ 10ہزار روپے کی وصولی ہوئی ہے۔


خیبر پختونخوا میں 79 ارب 59 کروڑ میں سے 54 ارب 4 کروڑ وصول کیے گئے جبکہ 25 ارب 55 کروڑ کے بل جمع نہیں ہوئے۔ سندھ میں 61 ارب 55 کروڑ کی بلنگ کے جواب میں 37 ارب 16 کروڑ روپے وصول ہوئے جبکہ 24 ارب 39 کروڑ کی وصولی نہیں ہوئی۔ اسی عرصے کے دوران بلوچستان میں 34 ارب 2 کروڑ روپے کی بلنگ ہوئی جس میں سے صارفین نے صرف 12 ارب روپے دیے۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 4 کھرب 77 ارب روپے میں سے وفاقی دارالحکومت اور آزاد کشمیر کے صارفین بھی شامل ہیں جبکہ کے ای ایس سی کے صارفین کی وصولیاں اس رپورٹ میں شامل نہیں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 30 ارب روپے کے نادہندگان کی بجلی صرف کاغذوں میں منقطع ہوئی ہے جس میں سے 23 ارب روپے کے نادہندگان کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔
Load Next Story