کراچی میں انتخابی دھاندلیوں پر چیف الیکشن کمشنر کا اظہار تشویش

کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ سامان کا چھن جانا ہے، فخر الدین جی ابراہیم

کراچی کے حلقہ این اے 250 پر انتخابی عمل میں تعطل پیدا کیا جارہا ہے۔، چیف الیکشن کمشنر۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم نے کراچی میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں اور پولنگ عملے کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کور کمانڈر اور ڈی جی رینجرز سندھ سے سیکیورٹی صورت حال پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے ٹیلیفونک بات چیت کے دوران کہا کہ پولنگ عملے کو دھمکیاں اور انتخابی سامان پر قبضے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، شہر کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ شروع ہونے میں تاخیر کی وجہ سامان کا چھن جانا ہے۔ کراچی کے حلقہ این اے 250 پر انتخابی عمل میں تعطل پیدا کیا جارہا ہے۔


فخر الدین جی ابراہیم نے کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سے کراچی میں صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان سے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں انتخابی دھاندلیوں کے پیش نظر جماعت اسلامی نے بائیکاٹ کردیا ہے جبکہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کراچی کی صورت حال پر چیف الیکشن کمشنر سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story