جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کی تمام نشستوں پرانتخابات کا بائیکاٹ کردیا
یہ فراڈ الیکشن ہیں اور ووٹ اس وقت بک رہے ہیں جبکہ دالبدین میں ہماری خواتین پر تشدد کیا گیا،طلال اکبر بگٹی
KARACHI:
جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کی تمام نشستوں پرانتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جمہوری وطن پارٹی نے بلوچستان کے تمام حلقوں سے الیکشن کو مسترد کرتے ہوئے بلوچستان کی تمام نشستوں پر بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ طلال اکبر بگٹی نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فراڈ الیکشن ہیں اور ووٹوں کی اس وقت بولی لگ رہی ہے جبکہ دالبدین میں ہماری خواتین پر تشدد بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام تر صورتحال سے میڈیا کو ایک پریس کانفرنس کے ذریعے آگاہ کریں گے۔