ریمپ پر واک کرنا آسان فلم میں ایکٹنگ کرنا مشکل کام ہے صائمہ اظہر

مجھے ٹی وی ڈراموں میں جب کوئی اچھا کردارآفر ہوگا تومیں ضرور کام کروں گی، ماڈل

کردارکونبھانا،اپنے اوپرطاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں،حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے کڑی محنت کرنا پڑھتی ہے، ماڈل۔فوٹو : فائل

معروف ماڈل صائمہ اظہر نے کہا ہے کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔

''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے صائمہ اظہرنے کہا کہ میں نے اپنی فنی سفرکی شروعات فیشن انڈسٹری سے کی۔ اس لیے میں یہ بات سمجھ سکتی ہوں کہ ریمپ پر واک اورٹی وی کمرشل میں ماڈلنگ کرنا توبہت آسان ہے لیکن فلم میں ایکٹنگ کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔کیمرے کی آنکھ میں آنکھ ڈال کربات کرنا سب کے بس کی بات نہیں۔ یہ کام جس قدرمشکل ہے ، اتنا ہی دلچسپ بھی ہے۔


صائمہ اظہر نے کہا کہ ایک وقت تھا جب خوبصورت پیراہن، قیمتی جیولری اورلانگ ہیل کے ساتھ ریمپ پرواک کرتے ہوئے ڈرلگتا تھا اوراس کیلیے بہت تیاری کی جاتی تھی۔ پھرٹی وی کمرشلٍ کا دورشروع ہوا اوریہ مرحلہ بھی خاصا مشکل تھا لیکن کڑی محنت اورآگے بڑھنے کے جذبے نے ان تمام مشکلات سے بچایا اورآج میں فلم میں مرکزی کردارادا کررہی ہوں۔

ماڈل نے مزید کہا کہ جب تک میں اس شعبے میں نہیں آئی تھی تویوں محسوس ہوتا تھاکہ یہ سب بہت آسان ہے اوراس کام کوکرنے کیلیے کچھ خاص جتن کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مگراس کام کوکرنے کے بعد پتہ چل رہا ہے کہ یہ بہت مشکل اورباریک کام ہے۔ یہ دور سے جتنا آسان دکھائی دیتا ہے، اتنا ہی چیلنجنگ ہے۔ ایک کردارکونبھانا اوراس کواپنے اوپرتاری کرنا ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ اس لیے اب مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلیے کڑی محنت کرنا پڑھ رہی ہے۔
Load Next Story