خواب نے لاٹری جتوا دی ایک حیرت انگیز واقعہ

اولگا بینو نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے مئی 1989 میں ’خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا‘۔

اولگا بینو نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے مئی 1989 میں ’خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا‘۔ فوٹو: سوشل میڈیا

کینیڈا میں ایک خاتون گذشتہ تیس برس سے لاٹری کا ایک ہی نمبر خریدتی چلی آ رہی تھی مگر اس کا کبھی کوئی انعام نہیں نکلا۔ آخر قسمت اس پہ مہربان ہوئی اور پچھلے سال خاتون کا 39 لاکھ ڈالرز کا انعام نکل آیا۔

پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تقریباً تیس کروڑ روپے بنتی ہے۔اولگا بینو نامی اس خاتون کا کہنا ہے کہ انھوں نے مئی 1989 میں 'خواب میں یہ نمبر دیکھا تھا' اور اس کے بعد سے وہ مسلسل یہی نمبر خریدتی آئی ہیں۔

اولگا کینسر کی مریض ہیں اور یہ جیت ان کے لیے ایک زبردست بات ہے کیونکہ انھیں اپنے علاج کے لیے اپنا مکان فروخت کرنا پڑا تھا۔ اب انھوں نے جیتی ہوئی رقم سے مکان تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


ایٹلانٹک لاٹری نے اولگا بینو کے حوالے سے بتایا ''میں اپنے نمبروں کو جانتی ہوں اور مجھے ایسا لگا کہ میں نے انھیں قرعہ اندازی کے بعد شام کے وقت ٹی وی پر دیکھا۔ لیکن میری آنکھیں ٹھیک نہیں اسی لیے میں اس بارے میں بھول گئی۔''

اگلی صبح جب اولگا اخبار پڑھ رہی تھی تو اس نے وہی ہندسے دوبارہ دیکھے۔کہتی ہے''پہلے میں نے سوچا کہ ایسا نہیں ہو سکتا، اخبار میں کوئی غلطی ہے۔ پھر میں نے اپنی بہن سے کہا مجھے لگتا ہے میرا انعام نکلا ہے۔''اولگا کا کہنا ہے ''جواب میں میری بہن نے مجھ سے کہا کہ جب آپ سچ بتانا چاہتی ہوں تو مجھے کال کیجیے گا۔''

دس سال قبل انھیں معلوم ہوا تھا کہ وہ سٹیج فور کے کینسر میں مبتلا ہیں اور انھیں اپنا گھر فروخت کرنا پڑا۔اولگا کا کہنا ہے کہ شوہر، بچوں اور پوتوں نے انھیں اس بیماری کا مقابلہ کرنے میں مدد کی اور اب وہ انھیں ڈزنی ورلڈ لے جانا چاہتی ہیں۔

رضوان خان
Load Next Story