ملک میں شفاف انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کردیا سیکریٹری الیکشن کمیشن
اگر کسی کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن سےرابطہ کرے ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اشتیاق احمد
ISLAMABAD:
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے کہا ہے کہ وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ملک میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا وعدہ پورا کردیا ہے اگر اس سلسلے میں انتخابات کے حوالے سے کسی کو شکایت ہےتو رابطہ کرے، ہم دورکرنے کے لئے بیٹھے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اشتیاق احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قوم سے صفاف ، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا اور ہم اللہ تعالیٰ کی مدد، میڈیا کے تعاون اور عوام کی حمایت سے اس ذمہ داری کو ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے اور امید ہے کہ اس بار ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ ہوگا۔
اشتیاق احمد نے کہا کہ پنجاب میں کچھ واقعات کے علاوہ کہیں بھی گڑبڑ نہیں ہوئی نارووال میں چند شرپسند پولنگ بکس اٹھا کر فرار ہوگئے تھے، انہوں نے چیف سیکریٹری پنجاب سے واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری اور انہیں سخت ترین سزا کی ہدایت کی ہے، اگر متعلقہ حلقے میں دو امیدواروں کے درمیان ووٹوں کا فرق کم ہوگا تو اس پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ رائے دہی ہوگی۔ خیبر پختونخوا اور وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں میں بھی عوام نے بلا خوف و خطر ووٹ کا حق استعمال کیا۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ کراچی میں پولنگ کاعملہ اورسامان نہ پہنچنےکی اطلاعات ملی تھیں جس کی وجہ سے پولنگ شروع ہونے میں دو ڈھائی گھنٹےکی تاخیر ہوئی،اسی وجہ سے ان حلقوں میں پولنگ کا دورانیہ رات 8 بجے تک کردیا گیا۔ کراچی سے سیاسی جماعتوں کی جانب سےمبینہ دھاندلی کی اطلاعات آئی ہیں۔ جس پر عسکری حکام نے یقین دلایا ہے کہ فوج کراچی میں ہرجگہ ہے، رات 8 بجے تک سیکیورٹی مزید بڑھائی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو شکایت ہے تو ہم سےرابطہ کرے، ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔