کراچیالیکشن کمیشن نے این اے250 کے42 پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ کا حکم دے دیا

ان پولنگ اسٹیشنز پردوبارہ پولنگ ہوگی جس کے لئے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

این اے 250 کے 42 پولنگ اسٹیشنز پر دوپہر 2 بجے تک پولنگ ہی شروع نہیں ہو پائی تھی۔ فوٹو : اے ایف پی

لاہور:
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ 250 کے 42 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج روک لئے ہیں جن پر دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ 250 کے 42 پولنگ اسٹیشنز میں دھاندلی کے شواہد ملے ہیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج کو روک لیا ہے۔ اب یہاں دوبارہ پولنگ ہوگی تاہم تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ این اے 250 کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر دوپہر 2 بجے تک پولنگ شروع نہیں ہوسکی تھی، اس حلقے میں ایم کیو ایم کی خوش بخت شجاعت، تحریک انصاف کے عارف علوی اور جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان تھا تاہم جماعت اسلامی نے انتخابات میں دھاندلیوں کا الزام لگا کر کراچی میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا تھا جبکہ عارف علوی نے حلقہ 250 میں ایک جماعت پر دھاندلیوں کا الزام عائد کیا تھا ۔
Load Next Story