لاہور شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے کمرے کے قریب سے مشکوک شخص گرفتار

مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز


شوکت خانم اسپتال میں عمران خان کے کمرے کے قریب سے پولیس کی وردی میں ملبوس مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کی ریکی کر رہا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، انتخابات کے باعث اسپتال میں حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے کچھ پولیس اہلکاروں انتخٓبی ڈیوٹی پر مامور کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مشکوک شخص عمران خان کے کمرے کے قریب پہنچ گیا۔ واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے کمرے کی سیکیورٹی دوبارہ بڑھانے کی ہدایت کردی۔

Load Next Story