بین الاقوامی میڈیا کی عمران خان کے اگلے وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی

سرویز میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھارتی میڈیا

سرویز میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے، بھارتی میڈیا (فوٹو : فائل)

پاکستان میں کل ہونے والے انتخابات پر بین الاقوامی میڈیا کی بھی نظریں جمی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے برطانوی اخبار نے عمران خان کے نئے پاکستانی وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کردی۔

پاکستانی عوام کل آئندہ 5 سال کے لیے اپنے نئے حکمرانوں کا انتخاب کریں گے اس اہم موقع پر دنیا بھر کے میڈیا کی نظریں بھی 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات پر جمی ہوئی ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دہشت گردی اور شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیس کے باوجود پاکستان میں پھر انتخابات ہونے جارہے ہیں اور عمران خان ایک نیا پاکستان بنانے کے خواہش مند ہیں۔


ایک اور امریکی اخبار ہفنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر نواز شریف کے جیل جانے سے عمران خان پاکستان کے نئے وزیر اعظم بن سکتے ہیں۔

اسی طرح برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے بھی عمران خان کی پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بننے کی پیشگوئی کردی ہے۔

گلف نیوز کا کہنا ہے کہ عمران خان، شہباز شریف اور بلاول بھٹو انتخابات میں سیاسی طاقت کی جنگ لڑنے کے لیے تیار ہیں جب کہ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ سرویز میں عمران خان نے نواز شریف کو عوامی مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دوسری طرف برطانوی اخبار دی گارڈین نے پہلی بار پاکستانی انتخابات میں خواجہ سراؤں کے حصہ لینے پر خاص رپورٹ شائع کی جب کہ الجزیرہ نے تمام نشستوں سمیت عام انتخابات کی مکمل معلومات کو خبروں کا حصہ بنایا ہے۔
Load Next Story