انتخابات میں بدانتظامی قابل افسوس ہےجسٹس مشیر عالم
شہر میں بدنظمی سے متعلق تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی جائیگی،چیف جسٹس ہائیکورٹ
سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مشیرعالم نے کہا ہے کہ انتخابات میں بدانتظامی قابل افسوس ہے۔
ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں مانیٹرنگ سیل شہر بھر میں ہونے والی بدنظمی سے متعلق رپورٹ تیار کررہا ہے، تفصیلی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی جائے گی، کراچی اوراندرون سندھ کے سیشن ججز پر مشتمل الیکشن سیل قائم کیے گئے ہیں جس کی نگرانی سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کررہے ہیں، یہ الیکشن سیل سارے حالات کا جائزہ لے رہاہے واضح رہے کہ چیف جسٹس مشیر عالم کا ووٹ این اے250 میں کوسٹ گارڈ اسکول سولجربازار میں ہے۔
انھیں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے 2 بار کوشش کرنا پڑی،11مئی کی صبح پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے کیلیے انھیں ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کرنا پڑا مگر وہ ووٹ کاسٹ نہ کرسکے کیونکہ متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں انتخابی مواد اور عملہ نہیں پہنچا تھا، بعد ازاں جسٹس مشیرعالم شام 4 بجے دوبارہ پولنگ اسٹیشن گئے پھر بھی انھیں وہاں گھنٹوں انتظار کرنا پڑا۔