عام انتخابات ميں ٹرن آؤٹ 60 فیصد کے قریب رہا فخر الدین جی ابراہیم
انتخابات میں ووٹرز کاٹرن آؤٹ بہت زیادہ رہا، منتخب حکومت نےاپنی مدت مکمل کی اور اب کامیابی حاصل کرنے والی۔۔۔
چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ عام انتخابات ميں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 60 فیصد کے قریب رہا۔
اسلام آباد میں انتخابات میں پی کے 95 لوئر دیر سے جماعت اسلامی کے سراج الحق کی کامیابی کا پہلا سرکاری نیتجہ پڑھنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں الیکشن کا بہت دنوں سے انتظار تھا اوریہ دن عوام کو بااختیار بنانے کا دن تھا، الیکشن کمیشن کے ارکان نے بہت جانفشانی سے کام کیا اوران کی محنت کے بغیر انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے کہا تھا کہ امن وامان کی صورتحال کے بغیرپرُامن انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں اوراس کے لئے ہم پاک فوج اوردیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کے شکرگزار ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ووٹرز کاٹرن آؤٹ بہت زیادہ رہا، منتخب حکومت نےاپنی مدت مکمل کی اور اب کامیابی حاصل کرنے والی جماعت نئی حکومت بنائے گی۔ ان کا کہنا مزید کہنا تھا کہ این اے250پر ووٹنگ دیرسےشروع کی پھر پولنگ کاوقت بڑھایا تاہم اب اس حلقے کا الیکشن روک لیا گیا ہے۔