ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دیتے ہیں سینیٹر پرویز رشید
نئی حکومت قومی پالیسی تشکیل دے گی تاکہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکے، پرویز رشید۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیوایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہوئے جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہیں ۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی صورت حال انتہائی خراب ہے اس لئے تمام منتخب جماعتوں کے ساتھ مل کر ایک قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی تاکہ اس پالیسی پر عمل پیرا ہوکر ملک کو بحرانوں سے نکالا جاسکے۔
سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہر اس جماعت اور امیدوار کو تسلیم کرتی ہے جس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن جاری کرے گا، وہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ان کے جماعت کے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہیں۔