حکومت سازی کیلئے نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس
مسلم لیگ(ن)کے رہنماؤں نے شہباز شریف کو وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی کےبجائے پنجاب کاوزیراعلیٰ بنانے کا مشورہ دیا ہے۔
شریف برادران نے وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے۔
لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ شہباز شریف کو وفاق میں بجلی و پانی کا قملدان دینے کے بجائے پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا جائےجبکہ اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں سادہ جبکہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت حاصل کرلی ہے اور اسے اپنی حکومت کے قیام کےلئے کسی دوسری جماعت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔