نوازشریف کے وزیراعظم بننے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گےبھارت

بھارت پاکستان میں انتخابات کے نتیجے میں بننے والی کسی بھی جماعت کی جمہوری حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے،سلمان خورشید

بھارت پاکستان میں ہونے والے انتخابی نتائج پر توجہ رکھے ہوئے ہےِ، بھارتی وزیر خارجہ. فوٹو: فائل

بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وزیر اعظم بننے سے پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے اپنے بیان میں سلمان خورشید نے کہا کہ بھارت پاکستان میں ہونے والے انتخابی نتائج پر توجہ رکھے ہوئے ہے کیونکہ اس سے پاکستان میں ایک جمہوری حکومت کا قیام ہوگا۔


بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں بننے والی کسی بھی جماعت کی جمہوری حکومت کو خوش آمدید کہتا ہے لیکن اگر نواز شریف تیسری بات وزیر اعظم بن گئے تو اس سے دونوں ملکوں کے تعلققاات پر انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے نواز شریف کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں نئی دہلی یاترا کی بھی دعوت دی ہے۔
Load Next Story