نوابشاہ میں دو سیاسی گروپوں میں 2روز سے جاری تصادم کے بعد فوج اور رینجرز طلب

2 روز کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

نوابشاہ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ روز سے کشیدگی پائی جاتی ہے۔ فوٹو : فائل

شہر میں دو سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی جب کہ20سے افراد زخمی ہیں، انتظامیہ نے شہر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر فوج اوررینجرزکو طلب کرلیا۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق نوابشاہ میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ روز سے کشیدگی پائی جاتی ہے، آج ایک بار پھر دونوں جماعتوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں مزید 2 افراد زخمی ہوگئے جس کے بعد علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہوگئے، دونوں جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے اپنے زیر اثر علاقوں میں دکانیں اور کاروباری مراکز بند کرادیئے، مقامی انتظامیہ نے صورت حال پر قابو پانے کے لئے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا ہے۔


واضح رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

Load Next Story