خیبر پختونخوامیں حکومت سازی جماعت اسلامی کا تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان

آئینی اور اخلاقی نکتہ نظر سے تحریک انصاف کو خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کا حق ہے، سید منور حسن

خیبر پختونخوا میں تحریک انصٓاف کو سب سے نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کےلئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا۔


امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ آئینی اور اخلاقی نکتہ نظر سے اکثریت رکھنے والی جماعت کو حکومت سازی کا موقع ملنا چاہئے،اس لئے جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں حکومت بنانے کےلئے تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اگر عمران خان نے اس سلسلے میں جماعت اسلامی سے رابطہ کیا ہے تو انہیں خوشی ہوگی۔



واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے تاہم جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ (ن) اور آزاد امیدواروں کے ساتھ مل کر صوبائی حکموت کی تشکیل کا عندیہ دیا ہے۔



Load Next Story