مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ایشا گپتا

ملہوترا کی فلم ’’ گوری تیرے پیارمیں ‘‘کے آئٹم سانگ کویاد گار بنانا چاہتی ہوں، انٹرویو

ملہوترا کی فلم ’’ گوری تیرے پیارمیں ‘‘کے آئٹم سانگ کویاد گار بنانا چاہتی ہوں، انٹرویو۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
بھارتی اداکارہ ایشا گپتاہدایت کار پنیت ملہوترا کی نئی فلم گوری تیرے پیارمیں کے لیے آئٹم سانگ کرنے کے لیے تیار ہوگئی ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہا ہے کہ وہ ملہوترا کی نئی فلم گوری تیرے پیارمیں کے آئٹم کو اپنی پرفارمنس سے یاد گار بنانا چاہیں گی۔ اپنے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ گیت کی دھوم مچے گی۔اچھا کام کرنے کے مواقع ملتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔ شائقین کو پرفارمنس پسند آئے گی ۔ ہمیشہ بھٹ فیملی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رہتی ہے ،مہیش بھٹ کی مہربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتی ،فلم جنت ٹو اور راز تھری میں پرفارمنس کے مواقع انھی کی بدولت ملے ان کی شکر گزار ہوں جہاں بھی جاں گی انھیں یادرکھتی ہوں اور ہمیشہ اچھے لفظوں میں یاد رکھوں گی۔




آئندہ بھی اچھی فلم میں ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔ بالی وڈ اداکارہ ایشا گپتا نے کہاہے کہ پولیس افسر بن کر بھی پرفارم کر چکی ہوں۔ اداکارہ نے کہا کہ فلم چکراویو میں پولیس افسر کے کردار میں بھی پسند کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ آئندہ فلموں میں بھی ایکشن کردار نبھانا چاہتی ہوں۔
Load Next Story