پرامن انتخابات سے سپورٹ روپے کی قدر میں ریکوری

ڈالردونوں منڈیوں میں نیچے،انٹربینک ریٹ15پیسے کم،اوپن مارکیٹ میں130سے گر گیا

پرامن ووٹنگ سے اعتمادملا،آئندہ ہفتے ڈالر129سے گھٹ جائیگا،ملک بوستان کی عمران کو مبارکباد۔ فوٹو: فائل

پرامن انتخابات اور سیاسی افق پر محاز آرائی ختم ہونے سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں آئندہ ہفتے تک امریکی ڈالر کی قدر 129روہے سے گرجائے گی۔

گزشتہ روز اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر130 روپے سے نیچے آگئی، نرخ 30 پیسے کی کمی سے 129 روپے 70 پیسے رہ گئے، اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر اتارچڑھاو کا شکار رہی جو ایک موقع پر 129روپے80 پیسے اور 130 روپے کی سطح تک پہنچی لیکن کاروبار کے اختتام پرڈالر کے اوپن مارکیٹ ریٹ 129 روپے 70 پیسے پر بند ہوئی، اسی طرح انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر15 پیسے کی کمی سے 128 روپے17 پیسے پر بند ہوا۔

انٹربینک میں ڈالرکی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز128 روپے28 پیسے سے ہوا جو ایک موقع پر گھٹ کر 128 روپے10 پیسے تک آگئی تھی تاہم اختتام 128 روپے17 پیسے پر ہوا۔


فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ملک بوستان کا کہنا تھا کہ پرامن ماحول میں منعقد ہونے والے انتخابات سے کرنسی مارکیٹ میں اعتماد کی فضا پیدا ہوئی ہے اور لوگوں نے محدود پیمانے پر کرنسی مارکیٹ کا رخ کیا۔

انہوں نے انتخابات میں پی ٹی آئی کی تاریخ ساز کامیابی پر عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے کندھوں پر اہم قومی ذمے داریوں کابوجھ آگیا ہے لہٰذا اب انہیں فتح مکہ کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے انتقامی سیاست کے بجائے مخالفین کو معاف کردینا چاہیے تاکہ انتخابی نتائج پر ممکنہ ردعمل سے امن وامان کی صورتحال برقرار رہے اور نئی معاشی پالیسیاں ترتیب دے کر ملک کو معاشی بھنور سے نکالنا چاہیے۔

ملک بوستان نے بتایا کہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب انتہائی محدود ہوگئی جس سے امکان ہے کہ آئندہ ہفتے تک ڈالر کی قدر 129 روپے سے بھی گھٹ جائے گی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }