شہر کے ہر پولنگ بوتھ پرفوج لگائی جائے جماعت اسلامی
بڑی تعداد میں ووٹنگ کے لیے گھروں سے نکلنے پرشہری مبارکباد کے مستحق ہیں
امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے 11 مئی کو شہریوں کی جانب سے بڑی تعداد میں گھروں سے نکل کر حق رائے دہی کے استعمال پر اظہارتشکر کیا۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کراچی میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا ہے ، جماعت اسلامی انتخابات میں بدترین دھاندلی کے خلاف پیر 13مئی کو یوم سیا ہ منائے گی، اس سلسلے میں آج شام 6بجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، انھوں نے کہاکہ دھاندلی زدہ انتخابات کے نتائج قبول نہیں کریں گے ، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں،عوام کے آزادانہ طور پر رائے کے اظہار کو یقینی بنایا جائے۔
جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں انتخابات سے قبل ہی بار بار یہ مطالبہ کر رہی تھیں کہ کراچی کے مخصوص حالات کے پیش نظر یہاں ہر پولنگ بوتھ پرفوج لگائی جائے اور دہشت گردوں ، بھتہ خوروں ،ٹھپہ مافیا کو کھلی چھوٹ دے دینے کے عمل کو بند کیا جائے مگر ایسا نہ کیا گیا اور کراچی میں انتخابات کے نتائج ایک سوالیہ نشان بن گئے ہیں،محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی کے کارکنوں، پولنگ ایجنٹو ں، خواتین پولنگ ایجنٹ اور خواتین کارکنوں کو بھی جرات و بہادری اور صبر و استقامت کا مظاہرہ کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔
انتخابات میں کھلم کھلا دھاندلی، پولنگ عملے اور پولنگ ایجنٹوں کے خلاف پر تشدد کارروائیوں پر جماعت اسلامی کے بائیکاٹ کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر کے دفتر کے سامنے پر امن دھرنے میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت پر بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ رینجرز کی فائرنگ اور گولیوں کی بوچھاڑ کے باوجود مرد و خواتین وہاں ڈٹے رہے اور انھوں نے ثابت کردیا کہ وہ شہر کو یر غمال بنانے والوں کو مسترد کرتے ہیں،امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی اورکراچی کے جنرل سیکریٹری نسیم صدیقی نے جماعت اسلامی کے کارکنان اورعوام سے پریس کلب پر ہونے والے احتجاج میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے،دریں اثنا جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کراچی میں اپنی ذمے داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔