نوانی ٹوانہ راجا افضل منظور وٹو کے خاندانوں کا صفایا
گورنر پنجاب کا خاندان پیپلزپارٹی کو 2قومی اور4 صوبائی نشستیں دلانے میں کامیاب
گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کا خاندان بدترین صورتحال میں بھی پیپلزپارٹی کو رحیم یار خاں سے 2 قومی اور4 صوبائی اسمبلی کی نشستیں دلانے میں کامیاب رہا۔
گورنر کے صاحبزادے مخدوم سید مصطفی محمود اور قطب فرید کوریجہ قومی اسمبلی کی نشست پر جیت گئے ہیں جبکہ مخدوم مصطفیٰ محمود ، مخدوم مرتضیٰ محمود ، قاضی احمد سعید اور رئیس ابراہیم خلیل پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کی نشست پر کامیاب ہوئے ہیں۔پیپلزپارٹی رحیم یار خاں سے مجموعی طور پر 6 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب بھر سے دو قومی اور چھ صوبائی نشتیں مل سکی ہیں ۔
گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود اپنی آبائی نشستوں پرکبھی الیکشن نہیں ہارے،اسطرح الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی میں شامل ہونیوالے مسلم لیگ(ق) کے دو سابق وفاقی وزراء خواجہ شیراز محمود اور سردار بہادر خاں سیہڑ خود قومی اسمبلی کا الیکشن ہار گئے مگر ڈیرہ غازی خان سے صوبائی نشست پر خواجہ نظام المحمود اور لیہ سے شہاب الدین سہیڑ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب میں سیاسی اہمیت کے حامل نوانی خاندان ضلع بھکر ، ٹوانہ خاندان خوشاب ، راجہ افضل کا خاندان جہلم ، اوکاڑہ سے میاں منظور وٹو کا خاندان ، رحیم یار خاں سے مخدوم شہاب الدین ، مظفر گڑھ سے جتوئی اور ربانی کھر خاندان سمیت دیگر کئی سیاسی گھرانے اس الیکشن میں آؤٹ ہوگئے ہیں۔