سابق 19 امیداوردوبارہ اسمبلی میں پہنچ گئے

شیرپاؤ،عثمان خان ترکئی، سکندر شیرپاؤ،قلندرلودھی،راجہ فیصل ،اسراراللہ گنڈا پور ودیگر شامل

شیرپاؤ،عثمان خان ترکئی، سکندر شیرپاؤ،قلندرلودھی،راجہ فیصل ،اسراراللہ گنڈا پور ودیگر شامل. فوٹو: فائل

گیارہ مئی 2013 ء کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر گزشتہ انتخابات کے صرف دو کامیاب امیدوار اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 19 کی ہی واپسی ہوسکی جن میں 7 امیدواروں نے صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی کی ہیٹرک بھی مکمل کی ہے ۔

خیبرپختونخوا سے حالیہ انتخابات میں قومی اسمبلی کی نشستوں پر گزشتہ الیکشن کے جن دو فاتحین نے دوبارہ کامیابی حاصل کی ہے ان میں این اے 8 سے آفتاب احمد خان شیر پاؤ اور این اے 12 سے عثمان خان ترکئی شامل ہیں۔




جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشتوں پر جن 7 امیدواروں کو مسلسل تیسری کامیابی ملی ہے ان میں سکندر شیر پاؤ ،قلندر لودھی ،راجا فیصل زمان ،اسرار اللہ گنڈا پور ،محمد علی شاہ باچہ ،شاہ حسین الائی اور وجہیہ الزمان خان شامل ہیں جنھیں مسلسل چوتھی مرتبہ کامیابی ملی ہے جبکہ مسلسل دوسری مرتبہ کامیاب ہوکر اسمبلی واپس ہونے والوں میں فضل شکور ،امیر حیدر ہوتی ،ملک قاسم خٹک ،مفتی سید جانان ،سردار مہتاب احمد خان ،اورنگزیب نلوٹھہ ،گوہر نواز خان ،سمیع اللہ علیزئی ،سردار حسین بابک ،ریشاد خان ،سلیم خان اور غلام محمد شامل ہیں ۔
Load Next Story