لاہورنوازشریف انکے خاندان اور عمران خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی
نگراں وزیراعلیٰ کے حکم پر شوکت خانم اسپتال کے اندر اور باہر عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے بھی مزید۔۔۔
نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی نے آئی جی پنجاب کو پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نوازشریف، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی فوری طورپر بڑھانے کا حکم دیاہے جس کے بعد نوازشریف، شہبازشریف اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی کیلیے اضافی پولیس فورس تعینات کردی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ کے حکم پر شوکت خانم اسپتال کے اندر اور باہر عمران خان کی سیکیورٹی کے لیے بھی مزید پولیس فورس تعینات کردی گئی ہے۔ نجم سیٹھی نے عام انتخابات میں مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے پر صوبے کے عوام کو مبارک باد دی ہے۔