حکومت اور اسٹیبلشمنٹ انتخابی نتائج بدلنا چاہتی ہے اختر مینگل

انتخابی نتائج روک لیے،کچھ قوتیں جمہوری عمل میں ہماری شرکت نہیں چاہتیں

ہم سے جو ہو سکا وہ کیا،رکاوٹ ڈالی جارہی ہے، بی این پی کے سربراہ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی ( مینگل) گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پہلے کی طرح انتخابی نتائج کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔


ہمارے حلقے میں انتخابی نتائج روک رکھے ہیں،کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ہم جمہوری عمل میں شریک ہوں۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ انتخابی نتائج کا رخ پرانی روایات کے مطابق موڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے حلقے میں انتخابی نتائج روک لئے گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ جمہوری طریقے میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے، ہم سے جو ممکن ہو سکا جمہوری عمل میں حصہ لیتے ہو ئے کیالیکن کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ہم جمہوری عمل میں شریک ہوں۔
Load Next Story