خواتین کے کم ووٹ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کا نتیجہ معطل ہونے کا امکان

ایسے حلقوں کی مکمل رپورٹ آنے پر نتیجہ معطلی کا اعلان ہوگا، الیکشن کمیشن

ایسے حلقوں کی مکمل رپورٹ آنے پر نتیجہ معطلی کا اعلان ہوگا، الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کے دو حلقوں میں خواتین کے ووٹ 10 فیصد سے کم ہونے کے باعث ان حلقوں کے نتائج معطل ہونے کے امکانات ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2018 کے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 10 شانگلہ اور این اے 48 شمالی وزیرستان میں خواتین کے ووٹ کم ہونے کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نتیجہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ حتمی نتائج آنے پر نتائج معطلی والے ایسے مزید حلقوں کی نشاندہی بھی متوقع ہے۔


الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ این اے 10 اور این اے 48 میں خواتین کے درکار 10 فیصد ووٹ پول نہیں ہوئے، خواتین کے 10 فیصد سے کم ووٹ والے حلقے کا نتیجہ معطل ہوگا، انتخابی حلقے کے متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی جب کہ ایسے حلقوں کی مکمل رپورٹ آنے پر نتیجہ معطلی کا اعلان ہوگا۔

واضح رہے قومی اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن معطل ہونے کا امکان ہے ان میں این اے 10 سے مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ اور این اے 48 سے (ن) لیگ کے ہی امیدوار محسن داوڑ جیتے تھے۔
Load Next Story