جمشید دستی 2 حلقوں سے الیکشن جیتنے والے دوسرے آزاد امیدوار
شیخ رشید احمد نے 2002ء میں (ن) لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 55 اور 56 سے...
پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے بعد ملکی پارلیمانی تاریخ میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کے دو جڑواں حلقوں سے جیتنے والے دوسرے رکن اسمبلی بن گئے۔
شیخ رشید احمد نے 2002ء میں (ن) لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے کے باوجود راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 55 اور 56 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ جمشید دستی نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سے اختلافات کی وجہ سے 11 مئی کے انتخابات سے قبل پیپلز پارٹی سے استعفیٰ دے کر 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ وہ مظفر گڑھ سے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 177 اور 178 سے علاقے کے 2 بڑے سیاسی خاندانوں کی شخٰصیات کو ہرانے میں کامیاب ہوئے۔ جمشید دستی نے حنا ربانی کھر کے والد غلام ربانی کو اور نواب زادہ نصر اﷲ خان کے صاحبزادے نوابزادہ منصور علی خان کو شکست دی۔