چوہدری نثار مسلسل 8 مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونیوالے پہلے سیاستدان بن گئے

چوہدری نثارعلی خان 1985 میں پہلی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد پیچھے مڑکر نہ دیکھا۔

چوہدری نثارعلی خان 1985 میں پہلی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد پیچھے مڑکر نہ دیکھا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما اور سابقہ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان ملکی پارلیمانی تاریخ میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں مسلسل 8بار کامیابی حاصل کرنے والے پہلے سیاستدان بن گئے جبکہ ق لیگ کے چوہدری انورعلی چیمہ 8ویں بار جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔


چوہدری نثارعلی خان 1985 میں پہلی بار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور اس کے بعد پیچھے مڑکر نہ دیکھا۔ چوہدری نثارعلی کے علاوہ گزشتہ قومی اسمبلی میں ق لیگ کے چوہدری انورعلی چیمہ کو مسلسل 7بار رکن اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل تھا تاہم چوہدری انورعلی چیمہ اپنا 8واں الیکشن جیتنے میں کامیاب نہ ہوسکے اور وہ ن لیگ کے امیدوار سے شکست کھاگئے۔

چوہدری نثار نے حالیہ انتخابات میں 2 حلقوں سے حصہ لیا۔ وہ ایک حلقے سے شکست کھاگئے تاہم ایک حلقے میں کامیابی حاصل کرکے مسلسل8ویںبار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوکر منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔
Load Next Story