ٹرن آؤٹ سے تبدیلی دکھائی دی نتائج خلاف توقع آئے چوہدری شجاعت
عوام 4،4 گھنٹےقطاروں میں رہےمگرووٹ ڈالےبغیرپیچھےنہیں ہٹے،ووٹروں کی تعداد سےتبدیلی کےآثاردکھائی دےرہے تھے،سربراہ ق لیگ
ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت نے کہاہے کہ انتخابات کے نتائج لوگوں کی توقعات کیخلاف آئے ہیں۔
گجرات میں میڈیا سے گفتگو میںچوہدری شجاعت کاکہنا تھا کہ کل ووٹنگ ٹرن آئوٹ دیکھ کرملک میں تبدیلی کے آثار دکھائی دیے لیکن نتائج خلاف توقع آئے۔ چوہدری شجاعت نے کہا کہ عوام4، 4 گھنٹے قطاروں میںکھڑے رہے لیکن ووٹ کاسٹ کرنے کیلیے پیچھے نہیںہٹے،جوماحول کی تبدیلی کی نوید ہے۔چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ گجرات اور منڈی بہاؤالدین کے عوام نے ہم پراعتمادکااظہارکیاجس پر پورا اتریں گے۔انھوں نے آبائی نشست پر کامیابی کے بعدگجرات کے عوام کابھی شکریہ اداکیااورکہاکہ جن لوگوں نے گجرات اورہمارے خاندان کی عزت رکھی ہے ان کی امیدوںپرپورااتریں گے۔
انھوں نے کہا کہ مونس الہی نے گجرات کے حلقہ پی پی 110سے کامیابی حاصل کی وہ میری سیٹ رہی ہے جبکہ منڈی بہائوالدین کے حلقہ پی پی 118سے میں 2008ء میں کامیاب ہواتھا اور اب اللہ تعالی نے مونس الٰہی کو وہاں سے بھی عزت بخشی۔اس موقع پرمشاہدحسین نے کہا ہمیشہ حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے،برداشت کی بنیاد پر مل جل کر پاکستان کی بہتری کیلیے کام کریں گے۔انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے الیکشن کمیشن نے الیکشن کا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا اور یہ مرحلہ جمہوریت کیلیے امتحان تھا جس میں الیکشن کمیشن پورا اترا ہے۔