مظفر گڑھ میں ہارنے والا امیدوار دوبارہ گنتی میں 12 ووٹوں سے کامیاب

جمشید دستی کی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو شکست

جمشید دستی کی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو شکست فوٹو:فائل

پنجاب اسمبلی کی نشست کا امیدوار دوبارہ گنتی کے نتیجے میں معمولی فرق سے الیکشن جیت گیا۔


25 جولائی کو پی پی 270 مظفرگڑھ میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی کو 24 ووٹوں سے شکست ہوئی تھی۔ اجمل چانڈیہ کو 17669 ووٹ اور عبدالحئی کو 17645 ووٹ ملے تھے۔ عبدالحئی نے اعتراض دائر کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کرانے کا مطالبہ کیا۔ دوبارہ گنتی کرائی گئی تو عبدالحئی 12 ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ عبدالحئی کے 17683 ووٹ اور اجمل چانڈیہ کے 17671 ووٹ نکلے۔

مخالف امیدوار عوامی راج پارٹی کے اجمل چانڈیہ کے حامیوں نے کچہری چوک پر احتجاج کرتے ہوئے موٹرسائیکلوں کو آگ لگا دی۔ اجمل چانڈیہ نے الزام عائد کیا کہ انہیں دوبارہ گنتی میں نہیں بٹھایا گیا، ان کی غیر موجودگی میں ریٹرننگ آفیسر دھاندلی کرواتے رہے اور عبدالحئی دستی نے 12 ووٹ بڑھوا لئے۔ اجمل چانڈیہ نے جمشید دستی کی سیاسی جماعت عوامی راج پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
Load Next Story