الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں سے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا,الیکشن کمیشن.

تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا,الیکشن کمیشن. فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کامیاب امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آئندہ 10 روز میں انتخابی اخراجات کی تفصیلات فراہم کریں، تفصیلات فراہم نہ کرنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشست کے لئے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے 10 لاکھ روپے کی حد مقرر کی تھی۔ اس کے علاوہ امیدوار ایک ہی بینک اکاؤنٹ سے اخراجات کرنے کا پابند تھا جس کی ہفتہ وار رپورٹ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کرائی جاتی تھی۔
Load Next Story