طالبان کی طرف سے خیبر ایجنسی میں موبائل کاروبار کرنے والوں کو دھمکی

اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ جو دکاندار موبائل فون کا بزنس کرتے...

تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے پمفلٹ جاری کیا گیا۔ ڈیزائن: جہانزیب حق

تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں کی طرف سے خیبر ایجنسی کے ذیلی حصے لنڈی کوتل میں ایک پمفلٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں وہاں کے مقامی دکانداروں کو وارننگ دی گئی ہے کہ، وہ موبائل فون کے کاروبار کو روک دیں،اور فون میں گانے،فلمیں اور تصاویر ڈالنے سے باز آجائیں۔

لنڈی کوتل کی سیاسی انتظامیہ کے ایک ترجمان امجد شنواری نے بتایا"پمفلٹ اتوار کو تحریک طالبان پاکستان کے نامعلوم عسکریت پسندوں کی طرف سے جاری کیا گیا ہے،اور ان پمفلٹس کو دکان کے شٹر،اور دیواروں پر بھی چپکایا گیا ہے،جس میں دکانداروں کو موبائل کا کاروبار بند کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے"۔


اس پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ جو دکاندار موبائل فون کا بزنس کرتے ہیں،وہ یہ کاروبار بند کردیں،کیونکہ وہ موبائل میں گانے،فلمیں وغیرہ ڈالتے ہیں،جو اسلامی قوانین کے خلاف ہے۔

اس پمفلٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس کی جس نے بھی مخلفت کی،اسے مارکیٹ کے مالک سمیت نشانہ بنایا جائے گا۔

عرفان،جو موبائل کے کاروبار سے تعلق رکھتے ہیں،انھوں نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا"جب وہ صبح مارکیٹ پہنچے،تو یہ پمفلٹس زمین پر بکھرے ہوئے تھے،اور انھیں دکان کے شٹر اور دیوار پر بھی چپکایا گیا تھا،جس کے بعد سیکورٹی کے خدشات کے پیش نظر،ہم نے مارکیٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا ہے"۔

Recommended Stories

Load Next Story