افغانستان میں جنگجوؤں کا خواتین کے ٹریننگ سینٹر پر حملہ 3 افراد جاں بحق

صوبہ ننگر ہار کے دارالحکومت میں حملہ مڈ وائف ٹریننگ سینٹر پر کیا گیا،فورسز کی جوابی کارروائی میں 2حملہ آوربھی مارے گئے

حملے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، ٹریننگ سینٹر میں موجود 63 خواتین کو بروقت کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

افغانستان کے شہر جلال آباد میں جنگجوؤں نے خواتین کے مڈوائف ٹریننگ سینٹر پر حملہ کر دیا جس میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

صوبہ ننگرہار کے صوبائی دارالحکومت جلال آباد میں جنگجوؤں نے اچانک خواتین کے ایک ٹریننگ سینٹر پر حملہ کردیا جس میں ایک ڈرائیور اور 2سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگئے۔ حملے کے وقت ٹریننگ سینٹر میں موجود 63 خواتین کو بروقت کارروائی کرکے بچا لیا گیا۔


سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں جھڑپ کئی گھنٹے تک جاری رہی۔ ایک خودکش بمبار نے حملے سے قبل دھماکا بھی کیا۔ علاقے میں متعدد دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے حملے کی تردید کی ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story