بھارت میں بس کھائی میں جاگری 33 ہلاک
زرعی یونیورسٹی کا اسٹاف پکنک پرجارہاتھا بس بے قابو ہوکر 500فٹ گہری کھائی میں جاگری
RIO DE JANEIRO:
بھارتی ریاست مہاراشٹرمیں پکنک بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 33افراد ہلاک ہوگئے۔
ریاست مہاراشٹر میں زرعی یونیورسٹی کا اسٹاف پکنک منانے ہل اسٹیشن جا رہا تھاکہ ضلع رائے گڑھ میں بس پہاڑی علاقے کی سڑک پر بے قابو ہوکر500 فٹ گہری کھائی میں گری۔ پولیس کے مطابق حادثے میں صرف ایک مسافر بچ سکا جس نے حادثے کی اطلاع دی۔
دوسری جانب بھارتی ریاست اتر پردیش میں موسلا دھار بارشوں کی بنا پر ہلاکتوں کی تعداد 27 تک ہوگئی ہے جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں لگاتاربارشوں سے بعض عمارتوں کی دیواریں زمین بوس ہوگئیں۔