روئی کی قیمتوں میں 3 دن کے اندر 600 روپے من کمی بھاؤ مزید گرنے کاخدشہ
فی من قیمت 9ہزار روپے رہ گئی جس سے کاشتکاروں اور کاٹن جنرزکی تشویش بڑھ گئی ہے۔
انتخابات میں پی ٹی آئی کی واضح اکثریت سے کامیابی نے دیگرشعبوں پر اگرچہ مثبت اثرات مرتب کیے لیکن الیکشن کے بعد3دن میں روئی کی فی من قیمت میں ریکارڈ600روپے کمی سے کاٹن مارکیٹ کے بیوپاریوں جنرز اور کاشتکاروں کو مایوسی سے دوچارکردیا ہے۔
چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا گزشتہ 2 روزمیں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدرمیں ہونیوالی ریکارڈ کمی کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں زبردست کمی کا رجحان سامنے آیا ہے اوراس بات کابھی خدشہ ہے کہ آئندہ چند روزمیں روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو۔
انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مبصرین اوربیشتر غیر ملکی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان کے حالیہ عام انتخابات پراطمینان کے اظہار کے بعد ڈالرکی قدر میں ممکنہ طور پرمزید کمی سے روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں مزید کمی ہو سکتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں ہونے والے ریکارڈ اضافے کے باعث پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے بیرون ملک سے روئی درآمد کرنے کا فیصلہ بھی روئی کی قیمتوں میں موجودہ کمی کا بڑا سبب ہے۔