پولیس اہلکاروں پر تشدد پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن اسمبلی نے گرفتاری دیدی
ہوائی فائرنگ سے منع کرنے پر ندیم عباس نے ایس ایچ او تھانہ ہنجروال اور دیگر اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا
پولیس اہلکاروں پر تشدد کے الزام میں پی ٹی آئی کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی نے ازخود گرفتاری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیت کے جشن میں مداخلت کرنے پر تحریک انصاف کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس نے ایس ایچ او کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ الیکشن جیتنے کی خوشی میں ندیم عباس کے ڈیرے پر ہوائی فائرنگ کی جا رہی تھی کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور فائرنگ سے منع کیا۔
ایس ایچ او تھانہ ہنجروال رانا افضل کے منع کرنے پر نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس اور ان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر ہلہ بول دیا۔ ایم پی اے نے نہ صرف ایس ایچ او تھانہ ہنجروال کی وردی پھاڑی بلکہ پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ایک اہلکار کا سر بھی پھاڑ دیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نارووال میں پی ٹی آئی امیدوار کے بیٹے کا پولیس وین پر حملہ
واقعہ کے بعد ملزموں کی گرفتاری کے لیے پولیس نے ندیم بارہ کے ڈیرے پر چھاپہ مارا تو نومنتخب ایم پی اے ساتھیوں سمیت فرار ہوگئے، ڈیرے پر موجود افراد کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا گیا ۔
چیف جسٹس پاکستان نے واقعے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ندیم عباس کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر افسران پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ 50 افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جب کہ 21 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے اور گھیرا تنگ ہونے پر ندیم عباس بارا نے ازخود گرفتاری پیش کردی۔