نئی فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہوںریماخان
فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے حکمت عملی بنائوں گی،لالی وڈ اداکارہ
فلم اسٹار ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری کی بہتری کے لیے نئی فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں' میں امریکا میں بھی رہوں تو خود کو پاکستانی ہی کہتی ہوں مجھے آج جو بھی مقام ملا وہ سب کچھ اپنے ملک اور شائقین کی وجہ سے ہے۔
اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم اسٹار ریما نے کہا کہ اسے بدقسمتی کہا جائے یا کچھ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستانی فلم انڈسٹری انتہائی زوال کا شکار ہے اور اس کو فوری طور پر بھر پور سہارے کی ضرورت ہے' میں نے انڈسٹری کو بچانے کے لیے ہی نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد پاکستان آ کر فلموں پر کام کے حوالے سے حکمت عملی بنائوں گی۔
انھوں نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو مایوس دیکھتی ہوں تو انتہائی افسوس ہوتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہمیں مالی طور پر کچھ نقصان بھی ہو جائے تو اس کی پرواہ کیے بغیر نیک نیتی کے ساتھ انڈسٹری کی مضبوطی کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔