لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی برطرف

چیف جسٹس کا 30 روز میں نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا 30 روز میں نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم فوٹو:فائل

سپریم کورٹ نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی کو برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی میرٹ کے خلاف تقرری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں تقرری سے متعلق پیش کی گئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ رپورٹ آپ کے خلاف آئی ہے، ہم کسی کے ساتھ ناجائز نہیں کریں گے۔


یہ بھی پڑھیں: نظام تعلیم کا بیڑا غرق کردیا، چیف جسٹس

عدالت نے رپورٹ کی روشنی میں وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی کو عہدے سے فارغ کرتے ہوئے یونیورسٹی میں سینئر پروفیسر کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس نے 30 روز کے اندر اندر نیا وائس چانسلر تعینات کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ دوران سماعت عدالت نے سفارش کرنے والے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے متعلق بھی رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے ڈین سے استفسار کیا کہ پہلے آپ بتائے آپ کی تعیناتی کیسے ہوئی ہے؟۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے 22 اپریل کو لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی تقرری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈاکٹرعظمیٰ قریشی کو نوٹس جاری کئے تھے۔
Load Next Story