عارف لوہارکی میلبورن کے پروگرام میں شاندارپرفارمنس
پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہارنے میلبورن میں منعقدہ پروگرام میں شاندار پرفارمنس دیکرحاضرین کوجھومنےپرمجبورکردیا۔
پاکستان کے معروف گلوکار عارف لوہارنے میلبورن میں منعقدہ پروگرام میں شاندار پرفارمنس دیکرحاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
میوزک پروگرام میںپاکستانی اورسکھ کمیونٹی بڑی تعداد میں شریک ہوئی ۔ اس موقع پرعارف لوہار' جگنی ' سمیت دیگرمعروف گیت اورصوفی گیت سنائے جن کو شرکاء نے بہت سراہا۔ عارف لوہار نے آسٹریلیاسے فون پر '' نمائندہ ایکسپریس''سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ لوگوں کی کثیر تعداد نے میری پرفارمنس کوبہت پسند کیا۔
اس موقع پر جہاں میں نے اپنے اور والد مرحوم عالم لوہار کے گیت سنائے وہیں سکھ کمیونٹی کی فرمائش پربابا بلھے شاہ کا کلام بھی سنایا جس پرہال میں موجود لوگ جھومتے رہے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ میں آسٹریلیا میں پانچ شومیں پرفارم کرونگا جس کاشیڈول طے ہے اورمجھے امید ہے کہ میلبورن کی طرح سڈنی اوردیگرشہروں میںبھی لوگوںکی بڑی تعداد پروگراموں میںشریک ہوگی۔