الیکشن پر24گھنٹے محنت سے بجلی فراہمی یقینی بنائیوزیر پٹرولیم
پاور مپنیوں کومسلسل تیل وگیس دی گئی،خصوصی سیل رواں ہفتے بھی کام کریگا
وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل سہیل وجاہت صدیقی نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران تیل اور گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا گیا، اس سلسلے میں پاور کمپنیوں کو تیل کے مطلوبہ ذخائر پہنچا دیے گئے تھے۔
وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ اعلامیے کے مطابق انھوں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم میں قائم کردہ سیل 24گھنٹے مسلسل کام کرتا رہا اور اس بات کو یقینی بنائے رکھا کہ الیکشن کے دوران پاور کمپنیوں کو بجلی کی پیداوار کیلیے مطلوبہ تیل اور گیس کی مسلسل فراہمی کوجاری رکھا جائے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ الیکشن کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ حکومت کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے جو بہتر منصوبہ بندی اور 24گھنٹے محنت سے ممکن ہوا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ بذات خود وزارت پٹرولیم کے اعلی افسران کی ساتھ اس سیل کی نگرانی کرتے رہے اور تیل و گیس کی تمام کمپنیوں کے اعلٰی افسران بھی اس کام پر مامور رہے۔ وفاقی وزیر پٹرولیم نے وزارت کے افسران اور اسٹاف کی کوششوں کو سرہاتے ہوئے کہا کہ یہ مشکل کام تھا لیکن وزارت پٹرولیم نے ثابت کیا کہ مسلسل کوشش و محنت اور وسائل کے بہترین استعمال سے ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیل رواں ہفتے کے دوران بھی کام کرتا رہے گا، 3 ہفتوں کی کوششوں سے تقریباً 90 ملین کیوبک فٹ اضافی گیس سسٹم میں شامل کی جس کی تیل پر متبادل مالیت تقریباً55کروڑ ڈالر سالانہ بنتی، گیس کی پیداوارمیںاضافے کے لیے روڈ میپ تیار کرلیا ہے۔