پنجاب میں حکومت سازی کیلئے جوڑ توڑ پی ٹی آئی اور ق لیگ میں رابطہ

تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو مرکز اور پنجاب میں اہم نمائندگی دینے کے لیے تیار ہے، ذرائع

تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو مرکز اور پنجاب میں اہم نمائندگی دینے کے لیے تیار ہے، ذرائع۔ فوٹو : فائل

تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب میں حکومت سازی کے لیے رابطہ ہوا ہے جس کے بعد منگل یا بدھ کو چوہدری پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات کاامکان ہے۔


ذرائع کے مطابق تحریک انصاف مسلم لیگ ق کو مرکز اور پنجاب کی حکومتوں میں اہم نمائندگی دینے کے لیے تیار ہے جس کے تحت مرکز میں ق لیگ کو ایک وفاقی وزیر اور ایک وزیر مملکت کاعہدہ دیاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب میں بھی مسلم لیگ ق کو ایک وزیر اور ایک مشیر کا عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب میں بڑے منصب کے لیے کوشاں ہے۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی محمود الر شید کے مطابق 15 مزید آزاد ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت یقینی ہے جب کہ پرویز الہیٰ پی ٹی آئی کے ساتھ حکومت میں شامل ہو نگے۔
Load Next Story