عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے پرویزخٹک کو نامزد کردیا

عمران کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئے جے یوآئی(ف) کے سوا کسی بھی جماعت سے مذاکرات کئے جائیں۔

عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پرویزخٹک کو اختیاراورحکومت سازی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے پرویزخٹک کو نامزد کردیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان نے صوبہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کیلئے پرویزخٹک کو اختیاراورحکومت سازی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، عمران کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئے جے یوآئی(ف) کے سوا کسی بھی جماعت سے مذاکرات کئے جائیں۔

دوسری جانب جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ کر لیا ہے، جماعت اسلامی کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story