لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرکے عمران خان وزیراعظم بننے جارہے ہیں سعد رفیق

الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہے تو آر او حلقے کو کھولنے کا حکم دیں،سعدرفیق

ری کاونٹنگ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گی،سعدرفیق، فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان ہارے ہوئے آدمی ہیں اور وہ لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرکے وزیراعظم بننے جارہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سعد رفیق نے پنجاب میں اپنی جماعت کی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت ہوگی۔


پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غلط بیانی کرنے کےعادی ہیں، الزام تراشی اور بہتان لگانا عمران خان کا کام ہے لیکن میں نے کبھی عمران کی ذاتیات پر بات نہیں کی، عمران خان ہارے ہوئے آدمی ہیں اور اب لوگوں کا مینڈیٹ چوری کرکے وہ وزیراعظم بننے جارہے ہیں، عمران خان بتائیں ان کو شرم دلانے کے لیے کیا کریں دھرنا دیں یااحتجاج کریں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 131 میں مسترد ووٹوں کی گنتی مکمل، عمران خان کی فتح برقرار

خواجہ سعد رفیق نے این اے 131 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں دھاندلی ہوئی ہے وہاں ری کاؤنٹنگ کراوئیں گے، ری کاؤنٹنگ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، الیکشن کمیشن غیرجانبدار ہے تو آر اوز کو حلقے کھولنے کا حکم دیں۔
Load Next Story