پی ایس5758 نتائج روکنے اور دوبارہ گنتی کی درخواستیں مسترد

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بدین کا فیصلہ، پپو شاہ، حاجی تاج محمد اور نور محمد سومرو کوالیکشن ٹربیونل جانے کی ہدایت

درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے مخالفین نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرائی ہے. فوٹو: اے ایف پی

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر بدین غلام رسول سموں نے صوبائی حلقہ پی ایس 57 ٹنڈوباگو پر مسلم لیگ فنکشنل کے امید وار علی بخش عرف پپو شاہ، پی ایس 58 بدین پر پیپلز مسلم لیگ کے امیدوار حاجی تاج محمد ملاح اور آزاد امیدوار ایڈووکیٹ نور محمد سومرو کی انتخابات میں دھاندلی کے خلاف اور نتائج روک کر دوبارہ گنتی کرانے کے لیے دائر الگ الگ درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل میں درخواستیں دائر کرنے کو کہا ہے۔

مذکورہ امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے مخالفین نے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کرائی ہے اور ان کے ووٹوں کی گنتی میں بھی ہیرا پھیری کرائی گئی اس لیے ان دونوں حلقوں کے نتائج روک کر دوبارہ گنتی کرائی جائے اور جن پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کی گئی ہے وہاں دوبارہ انتخابات کرائے جائیں۔




حاجی تاج محمد ملاح نے بتایا کہ انتخابات میں دھاندلی کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں درخواست داخل کرنے کے لیے وکلا کا پینل بنا رہے ہیں۔
Load Next Story