ارجنٹ پاسپورٹ دہندگان کی زائد فیس واپس کی جائےوفاقی محتسب

یہ فیصلہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے اجراء کی تاخیرمیں قائم کردہ کمیٹی کی روشنی میں کیا گیا.

یہ فیصلہ مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے اجراء کی تاخیرمیں قائم کردہ کمیٹی کی روشنی میںکیا گیا۔ فوٹو: فائل

وفاقی محتسب سلمان فاروقی نے وزارت داخلہ کوہدایت کی ہے کہ ایسے درخواست گزارافراد کو زائد ادا کردہ فیس واپس کی جائے جنہوں نے ارجنٹ پاسپورٹ کے لیے درخواست دی ارجنٹ فیس اداکی لیکن انہیں پاسپورٹ مقررہ وقت میں فراہم نہیں کئے گئے۔

یہ فیصلہ اندرون ملک اور مختلف پاکستانی سفارتخانوں میں مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے اجراء میںتاخیر کی تحقیقات کیلئے وفاقی محتسب کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میںکیاگیا ہے جس میں وزارت داخلہ کی اتفاق رائے اور مشاورت شامل ہے۔




کمیٹی نے پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر کی وجوہات کے علاوہ اس حوالے سے انتظامی خامیوں کابھی جائزہ لیا اور مشین ریڈیبل پاسپورٹ کے نظام کو بہتر خطوط پر استوار کرنے کیلئے سفارشات مرتب کیں کمیٹی نے اس ضمن میں5 سو صفحات پر مشتمل خصوصی رپورٹ بھی جاری کی ہے۔
Load Next Story