انتخابات پرامن ہوئےقوم مبارکباد کی مستحق ہےفضل الرحمن

قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے ن لیگ کو بہت کچھ کرنا ہو گا،امیر جے یو آئی(ف)

الیکشن کمیشن دھاندلی والے حلقوں میں تحقیقات کراکردوبارہ پولنگ کروائے، بیان۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ مرکزمیں ایک بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے اوراب انھیں قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مہنگائی،لوڈ شیڈنگ اور غربت کی چکی میں پسی ہوئی،عوام کی ن لیگ سے توقعات وابستہ ہیں۔




انھوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ملک میں انتخابات مجموعی طور پر پرامن ہوئے ہیں جس پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے تاہم جن کہ جن حلقوں مین دھاندلی ہوئی الیکشن کمیشن وہاں فوری تحقیقات کرا کردوبارہ پولنگ کروائے۔
Load Next Story