2 جون تک ہر صورت نئی حکومت بننی چاہیےعارف نظامی

ہم نے انتخابات کرادیے، دھاندلی کی شکایات الیکشن کمیشن سنے گا

نگراں حکومت کی غیرجانبداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے، احمر بلال صوفی۔ فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق دھاندلی کی شکایات الیکشن کمیشن سنے گا، نگراں حکومت نے انتخابات کرادیے اوراس طرح ہم نے اپنا مینڈیٹ پورا کر دیا۔


2 جون تک قانون کے مطابق ہر صورت نئی حکومت بننی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمینٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب ہو ئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاریخی موقع ہے کہ پرامن طریقے سے اقتدار جمہوری حکومت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کومینڈیٹ ملا ہے۔

سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم،خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف اورجمعیت علمائے اسلام (ف) کی اکثریت ہے۔ انھوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے قانون نافذ کر نے والے اداروں کے اہلکاروں کی قربانیوں کا تقاضا تھاکہ الیکشن وقت پر ہوں ۔ اس موقع پر وزیر قانون احمر بلال صوفی نے کہاکہ نگراں حکومت کی غیر جانبداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ وزیر اعظم میر ہزار خان کھوسوکی طرف سے کا بینہ کو ہدایت تھی کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہییں۔
Load Next Story