افغانستان بم سے ٹکرا کر ٹرک تباہ خواتین اور بچوں سمیت 13 ہلاک
صوبہ قندھارکے ضلع ارغستان میں افغان شہری ٹرک پر سوار ہوکر جنازے میں شرکت کیلیے جارہے تھے کہ سڑک کے کنارے دھماکا ہوگیا
لاہور:
افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں خواتین اور بچوں سمیت 13افراد جاں بحق اور9 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار کے علاقے ارغستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ٹرک تباہ ہوا جس میں 4 خواتین، 4 مرد اور 5 بچے ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ پولیس نے واقعے کی جگہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ابھی تک کسی تنظیم یاگروپ نے اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی ، صوبہ قندھار کے پولیس ترجمان عبدالرزاق نے بتایا کہ ضلع ارغستان میں ایک پک اپ ٹرک کو بم دھماکے کا اس وقت نشانہ بنایا گیا جب خواتین اور بچے ایک پک اپ ٹرک میں سوار ہوکر ایک جنازے میں شرکت کے لیے جارہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔
دوسری طرف ڈنمارک کی وزیراعظم ھالے تھارننگ سکمیڈ افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئیں، وزیراعظم افغانستان میں قیام کے دوران لشکر گاہ کا دورہ بھی کریں گی جہاں وہ ڈینش فورسز جبکہ کابل میں ڈینش سفارتکاروں سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ صوبہ ہلمند میں انٹرنیشنل ٹاسک فورس کے سربراہ رابرٹ جونز سے بھی ملاقات کریں گی۔ علاوہ ازیں جرمنی نے کہا ہے کہ وہ 2014ء کے بعد بھی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت مختلف شعبوں میں افغانستان کی مالی امداد اور تعاون جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار جرمنی کے نائب سفیر الیور اوکزا نے شمالی صوبہ بدخشاں میں ایک تعمیراتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔