فنون لطیفہ سے فنکار اہم معاشرتی مسائل اجاگر کر سکتے ہیں سجل علی
فنون لطیفہ زندگی کا اہم ترین شعبہ مانا جاتا ہے،دنیابھرکے فنکاراس کے ذریعے اہم کارنامے انجام دے رہے ہیں، اداکارہ
اداکارہ وماڈل سجل علی نے کہا ہے کہ فنون لطیفہ کا شعبہ جہاں لوگوں کوانٹرٹین کرتا ہے وہیں اس شعبے سے وابستہ شخصیات کی یہ اولین ذمہ داری بھی ہوتی ہے کہ وہ اپنے ڈراموں، فلموں اوردیگرپروگراموں کے ذریعے ناصرف اہم معاشرتی مسائل کواجاگرکریں بلکہ لوگوں کوان کے بنیادی سہولیات اورحقوق سے آگاہ بھی کریں۔
'' ایکسپریس '' سے گفتگوکرتے ہوئے سجل علی نے کہا کہ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ فنکاراورتکنیکاراپنے کام کوبہتربنانے کے ساتھ ساتھ اگراس پروفیشن کوبطورمشن اختیارکریں کہ وہ اپنے کام سے معاشرے میں سدھارلانے کے عمل کوجاری رکھیں گے تواس شعبے سے بہتری لائی جاسکتی ہے۔
سجل علی نے کہا کہ ماضی کی بات کریں توبرصغیرمیں ایک عرصہ تک لوگوں میں شعور اجاگرکرنے کیلیے فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کے ذریعے ایسے پروگرام پیش کیے جاتے تھے، جس کودیکھ کرجہاں لوگ اپنے مسائل کوسمجھتے بلکہ فنکاروں کی پرفارمنس سے اس میں سدھارلانے کی کوشش بھی کرتے۔اس لیے آج کے جدید دورمیں فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ جہاں اس شعبے سے تفریح کے بہترین مواقع حاصل کیے جاتے ہیںِ ، وہیں اس شعبے میں دیے گئے سبق کواگراپنی عملی زندگی میں اپنا لیا جائے توواقعی ہی ہم لوگ بہت سے مسائل کا شکارہونے سے بچ سکتے ہیں۔