برطانیہ کا آف شور کمپنیوں کو خریدار کا نام ظاہر کرنے کا پابند بنانے کا فیصلہ
رجسٹریشن اوورسیزبل عوامی مشاورت کیلیے پیش،17ستمبرحتمی تاریخ مقرر،نئے قانون کی خلاف ورزی پر5سال قید ہوگی
برطانوی حکومت عالمی سطح پراپنی ساکھ بحال کرنے کیلیے قانون متعارف کرانے جارہی ہے جس کے تحت آف شورکمپنیاں برطانوی اراضی رکھنے والوں سے متعلق حقائق پیش کرنے کی پابند ہونگی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق رجسٹریشن اوورسیز بل عوامی مشاورت کیلیے پیش کیا گیاہے جس کی حتمی تاریخ17 ستمبر ہے، نئے قانون کی خلاف ورزی کرنیوالے کو5سال قیدیابھاری جرمانہ ہوگا،کارپوریٹ رجسٹری میں مالک کا نام عیاں ہوگاجس کے باعث سیکیورٹی ادارے منی لانڈرنگ کیخلاف مثبت اقدامات اٹھاسکیں گے۔
مجوزہ بل ملکی حدودوقیودسے مبراہوگااورآف شورکمپنیوں کے ذریعے برطانوی اراضی خریدنے والے پاکستانی بھی مالکانہ حقوق ثابت کرنیکے پابند ہونگے۔بل میں ان افرادکیخلاف سخت سزائیں تجویزکی گئی ہیں جورجسٹریشن میں دھوکہ دہی کے مرتکب ہونگے۔
اس کے علاوہ مالکانہ حقوق ظاہر کیے بغیربیرون ملک اثاثوں کی فروخت یالیزنگ کرنیوالوں کو5برس تک قیدہو سکتی ہے جبکہ جرم ثابت ہونے پرکیس کی نوعیت کے اعتبار سے جرمانہ ہوگا۔