کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری پولیس افسر سمیت 4 افراد جاں بحق
پیرآباد کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم افراد ایک اسکول کے باہر فائرنگ اور دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں بے گناہ انسانوں کی جانوں کا ضیاع جاری ہے ، آج بھی مختلف علاقوں میں ایک پولیس افسر سمیت 4 افراد ٹارگٹ کلرز کی گولیوں کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پولیس کے مطابق اورنگی ٹائون کی رئیس امروہوی کالونی سے2 افراد کی لاشیں ملیں جن کی شناخت جنید اور ساجد کے نام سے ہوئی۔ ایس پی اورنگی چوہدری اسد کا کہنا ہے کہ مقتول جرائم پیشہ افراد ہیں اور ان کا کریمنل ریکارڈ پولیس کے پاس محفوظ ہے۔
اورنگی ہی کے علاقے مومن آباد میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سیکیورٹی زون پولیس میں تعینات اے ایس آئی مقبول شاہ کو ہلاک کردیا، پیر آباد کے علاقے منگھوپیر پر ایک اسکول پر فائرنگ کے بعد دستی بم پھینک فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں اسکول مالک عبدالوحید خان اور ایک بچی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکول مالک عبدالوحید دم توڑ گئے۔